19 مارچ، 2019، 9:56 AM
News ID: 3677150
T T
0 Persons
جنوبی کوریا نے ایرانی تیل کی خریداری کو چار گنا بڑھادیا

تہران، 19 مارچ، ارنا – جنوبی کوریا نے گزشتہ فروری میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری کو چار گنا بڑھایا ہے.

کورین نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق، کوریا نے رواں سال فروری کے دوران جنوری کے مقابلے میں ایران سے تیل لینے کے عمل میں چار گنا اضافہ کردیا ہے.
جنوبی کوریا کے حالیہ اعداد و شمار کے تحت، اس نے فروری میں 467 ملین ایرانی تیل درآمد کیا ہے جبکہ جنوری کے دوران کوریا نے 101 ملین ڈالر ایرانی تیل خریدا تھا.
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی تیل برآمدات کے خلاف امریکی کوششوں کے باوجود مختلف ممالک نے ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھا ہوا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@