18 جون، 2018، 12:15 PM
News ID: 3634895
T T
0 Persons
سماعت سے محروم ایرانی پہلوانوں کی ٹیم عالمی چیپمئن بن گئی

تہران، 18 جون، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے سماعت سے محروم پہلوانوں نے روس میں بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے 8 تمغوں کے ساتھ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے.

سماعت سے محروم ایرانی پہلوانوں کی ٹیم نے روس میں عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں پانچ طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ فتح حاصل کرلی.

ایرانی پہلوانوں 'محمد سیاہوشی، حسین نوری داشجلہ، حسین دریکوند، محسن منوچہر تلوری اور محمد رسول قمرپور' نے منعقدہ مقابلوں میں پانچ طلائی تمغہ حاصل کرلئے ہیں.

عالمی سماعت سے محروم فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کے بعد ترکی اور روس کی ٹیموں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کر لئے.

9393٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@