13 مئی، 2024، 7:05 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85475988
T T
0 Persons

لیبلز

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں کا حملہ

تہران/ ارنا- یمنی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی اور برطانوی جیٹ فائٹروں نے پیر کے روز الحدیدہ بین الاقوامی ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں الحدیدہ بندرگاہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر شدید بمباری کی گئی ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس سے قبل امریکی اور برطانوی جیٹ فائٹروں نے صوبہ حدیدہ کے مغربی علاقے راس العیسی پر بمباری کی تھی۔

ادھر سعودی فوج نے یمن کے صوبہ صعدہ پر حملہ کیا جہاں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا۔

ان جارحیتوں کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے بحریہ احمر، باب المندب اور بحر ہند کی سیکورٹی اور سلامتی پر زور دیا اور خبردار کیا کہ کشیدگی پھیلنے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹہرایا جائے گا اور متوازن جواب دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .