13 مئی، 2024، 8:17 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85476029
T T
0 Persons

لیبلز

1 سال میں ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کی برآمدات 2/5 ارب ڈالر

تہران/ ارنا: ایران کے محکمہ کسٹمز کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کی نالج بیسڈ آنتریپینیور کمپنیوں نے 36 لاکھ ٹن سے زیادہ برآمدات انجام دی ہیں جس کی مالیت 2/5 ارب ڈالر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مالی سال کے دوران ایران کی 9792 نالج بیسڈ کمپنیوں میں سے ڈیڑھ ہزار نے برآمدات کے شعبے میں بھی سرگرمی انجام دی ہے۔

ان کمپنیوں کی سب سے زیادہ برآمدات چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور روس کو ہوئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ممالک ایرانی نالج بیسڈ کمپنیوں کی 75 فیصد برآمدات کی منڈی رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کمپنیوں میں بنائی گئی مصنوعات سے ملک کو عام برآمداتی اشیا کے مقابلے میں 2 گنے سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ایران کی کل برآمدات میں سے وزن کے لحاظ سے 6/2 فیصد جبکہ قیمت کے لحاظ سے 5 فیصد حصہ نالج بیسڈ کمپنیوں کی پیداوار کا رہا ہے۔

یہ برآمدات ٹیکنالوجی بیسڈ تھیں جس سے سائنسی لحاظ کے علاوہ معاشی لحاظ سے بھی ایران کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .