ظریف کی بھارت کے نماز جمعہ میں نمازیوں کی جانب سے صدر روحانی کے خطاب کے والہانہ استقبال کی وضاحت

نئی دہلی، 17 فروری، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد کے نماز جمعہ کے موقع پر نمازیوں نے صدر حسن روحانی کے خطاب کا والہانہ استقبال کیا.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے صدر روحانی کے بھارت کے پہلے سرکاری دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد شہر کے مرکزی نماز جمعہ کی مشہور جامع مسجد مکی میں نمازیوں نے معزز مہمان صدر کے والہانہ انداز میں استقبال کیا.

تفصیلات کے مطابق، بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز حیدرآباد شہر کے مرکزی نماز جمعہ میں شرکت کی اور اس موقع پر نمازیوں نے معزز مہمان صدر کا والہانہ انداز میں استقبال کیا.

لوگوں کی بڑی تعداد میں مسجد کے راستے پر کھڑے ہوکر ایرانی صدر کے قافلے کا استقبال کیا اور اس موقع پر روحانی خوش آمدید اور ایران زندہ باد، بھارت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے.

حیدرآباد کی مکی مسجد میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی شرکت سے نماز جمعہ کا انعقاد کیا گیا. یہ مسجد بھارت کے اہم تاریخی مقامات میں شمار ہوتی ہے.

ایرانی صدر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا.

یاد رہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران جمعرات روز بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر حیدرآباد پہنچ گئے.

بھارت کے دورے کے موقع پر صدر حسن روحانی اپنے بھارتی ہم منصب، وزیراعظم نریندر مودی اور خاتون بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اور انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات اور بھارتی دانشوروں سے بھی ملاقاتیں کیں.

ایران اور بھارت کے اعلی سطحی وفود کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے.

اس دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مقصد سے 15 مفاہمت اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے.

ایرانی صدر کی قیادت میں اعلی سطح سیاسی اور اقتصادی وفد میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر تیل بیژن زنگنہ، وزیر مواصلات عباس آخوندی، وزیر صنعت و تجارت محمد شریعت مداری اور صدارتی چیف آف اسٹاف محمد واعظی شامل ہیں.

**9393

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@