20 اکتوبر، 2018، 11:16 AM
News ID: 3652579
T T
0 Persons
ایرانی طلبا برطانیہ کے عالمی ریاضی مقابلوں میں فاتح بن گئے

لندن، 20 اکتوبر، ارنا – ایرانی طلبا لندن میں منعقدہونے والے ریاضی کے عالمی مقابلوں میں فاتح بن گئے.

یہ بات تہران کے ریاضی ہاؤس کے ڈائریکٹر 'مصطفی نوری' نے ہفتہ کے روز ریاضی کے عالمی مقابلوں( ڈبلیو ایم سی) کے انعقاد کے حوالے سے ارنا کے نمائندے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

نوری نے بتایا کہ عالمی ریاضی مقابلے بیک وقت برطانیہ سمیت چھ دیگر ممالک میں منعقد کئے گئے جو 51 ایرانی طالب علم برطانیہ کے عالمی ریاضی مقابلوں کی شرکت کے لیے منتخب ہو گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایرانی طلبا ان مقابلوں میں 30 سونے، 39 چاندی اور 39 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے.

یاد رہے کہ ایرانی طلبا نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران ریاضی کے مقابلوں میں 100 تمغے جیت لیے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@