ایرانی وزیر خارجہ کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات

تہران، 16 مئی، ارنا - وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران "محمد جواد ظریف" نے دورہ جاپان کے موقع پر وزیراعظم "شنزو ابے" کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، ظریف گزشتہ روز دورہ بھارت کے بعد اپنے جاپانی ہم منصب کی دعوت پر ٹوکیو پہنچے. ظریف نے جاپانی وزیر خارجہ "تارو کونو" سے بھی ملاقات کی ہے.
جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے.
فریقین نے اس موقع پر ایران جاپان تعلقات، تازہ ترین علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا.
شنزو ابے نے خطے میں قیام امن و استحکام سے متعلق ایران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک اہم کامیابی ہے جس کا تحفظ ہونا چاہئے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها