مارک ویلموٹس ایران پہنچ گئے

تہران، 15 مئی، ارنا – ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ "مارک ویلموٹس"، اسلامی جمہوریہ ایران پہنچ گئے.

ویلموٹس بلجیم کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ تھے جو عنقریب ایران میں سرکاری طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے.
بلجیم کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ بدھ کی صبح ایرانی دارالحکومت پہنچ گئے اور آج دو پہر ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ اپنی قرارداد پر دستخط کریں گے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے پرتگالی ہیڈ کوچ "کارلوس غیروژ"، 8 سال کیلئے ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد کولمبو گئے۔
ویلموٹس، اپنے عہدے کا آغاز ایران اور شام کے درمیان آئندہ میچ سے کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویلموٹس نے 2015 فٹبال ورلڈ کپ اور یورو 2016 فٹبال مقابلوں میں بطور بلجیم کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ایک مختصر عرصے کیلئے بھی ساحل عاج کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

ورزشی