ایران میں 27ویں قرآنی نمائش کے بین الاقوامی سیکشن کا افتتاح

تہران، 14مئی، ارنا - 27ویں قرآنی نمائش کے بین الاقوامی سیکشن کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز بعض اسلامی ممالک کے نمائندے اور سفیروں خاص طور پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کی موجودگی میں تہران کے امام خمینی (رح) گراونڈ میں منعقد ہوئی.

ایران میں 27ویں قرآنی نمائش کے بین الاقوامی سیکشن کا افتتاح
اس قرآنی نمائش کے بین الاقوامی حصے کی افتتاحی تقریب میں قرآنی نمائش کی خصوصی اشاعت کوغیر ملکی سٹالوں کے ذمہ داروں کی موجودگی میں 4غیرملکی زبانوں 'انگریزی، فرانسیسی، عربی اور ترکی' میں رونما کردیا گیا.
ہونے والی نمائش میں اسلامی ممالک بشمول اتحاد القمری، مڈغاسکر، نائجیریا، سینیگال، تھائی لینڈ، بھارت، پاکستان، مالدیپ، عراق، تاجکستان، افغانستان، آئیوری کوسٹ، جارجیا، ملاوی،عمان، بحرین، تیونس، یمن اور فلسطین اپنے قرآنی اور مذہبی آثار کو بروئے کار لائیں گے.
ایرانی روزہ دار عوام، ماہ مبارک رمضان اور شدید گرم موسم کے باوجود اس نمائش کا پر جوش استقبال کر رہے ہیں.
اس نمائش میں 'عفاف اور حجاب' کا سٹال نے جس کا مقصد اسلامی خواتین کےلیے اسلامی ملبوسات اور اسلامی طرز کے لباس کو فروغ دینا ہے، غیر ملکی میہمانوں کی توجہ کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے.
واضح رہے کہ 27 ویں عالمی قرآنی نمائش "قرآن، معنائے زندگی" کے عنوان کے تحت 11 سے 25 مئی تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها