ایران کیساتھ مثالی تعاون ہے: پاکستان آرمی

اسلام آباد، 22 فروری، ارنا - پاکستانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک ہے اور مشترکہ سرحدات کی سلامتی کے لئے دونوں کے درمیان مثالی تعاون ہے.

یہ بات میجر جنرل ''آصف غفور'' نے جمعہ کے روز ملکی اور غیرملکی میڈیا کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام سطح پر اچھا تعاون کررہا ہے.
ترجمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے تعاون سے مشترکہ سرحد کے امن کو یقینی بنائیں گے. ایران سے متعلق سرحدی امور یا تعلقات کو افغانستان کے ساتھ سرحدی مسائل اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران ہمارا برادر ملک ہے.
انہوں نے زاہدان دہشتگرد حملے سے متعلق کیا کہ جی ہاں یہ واقعہ رونما ہوا ہے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ تیسرے فریق کی موجودگی نہ ایران اور نہ ہی پاکستان کے لئے فائدہ مند ہے.
پاکستانی فوج کے ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ زاہدان حملے پر اب تک دونوں آرمی کے درمیان کس سطح تک رابطہ ہوا ہے، تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک نشستی ہوئی اور بیک وقت پاک ایران سرحد پر بھی سیکورٹی حکام کے درمیان اجلاس کا انعقاد ہوا.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد کو مضبوط بنانے کے لئے باڑ لگانا شروع کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسا منصوبہ ایران کی رضامندی سے مشترکہ سرحدوں پر بھی شروع کریں.
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک ایران عسکری تعاون کا مستقبل روشن ہے کیونکہ ہم موجودہ تعاون کو غیرمعمولی اور مثالی سمجھتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی