اگر امریکہ نے انسٹیکس میکنزم کو خطرے میں ڈالا تو اسے سلامتی کونسل کا سامنا کرنا پڑے گا

لندن، 13 فروری، ارنا - برطانیہ کے نامور سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے لئے یورپی مالیاتی نظام، انسٹیکس کے نفاذ میں رکاوٹوں کھڑی کیں تو اسے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کا سامنا کرنا ہوگا.

یہ بات سنیئر برطانوی سیاستدان ''جیک سٹرا'' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کی حمایت کے لئے مخصوص مالیاتی نظام انسٹیکس کو متعارف کیا گیا ہے جس کے قیام میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے اہم کردار ادا کیا ہے جو سلامتی کونسل کے مستقل اراکین بھی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ لہذا اگر امریکہ نے ایران اور یورپ کے درمیان مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ کو خطرے میں ڈالا تو سلامتی کونسل میں اسے تین مستقل اراکین کا سامنا کرنا ہوگا.
جیک سٹرا نے ایک بار پھر جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی تجدید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ کے ایسے اقدامات نے یورپی ممالک کو مجبور کیا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کی بقا کے لئے مخصوص نظام کا قیام عمل میں لائیں.
انہوں نے انسٹیکس میکنزم کے استعمال کرنے والوں پر پابندیاں لگانے کی امریکی دھمکی سے متعلق کہا کہ وائٹ ہاؤس میں اب بھی کچھ عقل مند لوگ موجود ہوں گے جو مغربی ممالک کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کی مخالفت کرتے ہوں گے.
سابق برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تین یورپی ممالک نے خارجہ پالیسی میں امریکہ کے برعکس مؤقف اپنایا جبکہ انسٹیکس میکنزم کی تشکیل بھی امریکہ کے شدید دباؤ میں رہی.
جیک سٹرا نے اس موقع پر برطانوی حکومت اور حکمران جماعت سے نظریاتی اختلافات کے باوجود انسٹیکس میکنزم سے متعلق خاتون برطانوی وزیر اعظم سمیت فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے اقدامات کو سراہا.
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ انسٹیکس میکنزم کی تاخیر پر ایران میں بے چینی تھی اور بھی اس مالیاتی نظام کے مکمل اجرا پر وقت لگے گا مگر ایران کو ہماری یہی تجویز ہے کہ وہ صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہ جانے دے.
جیک سٹرا کا کہنا تھا کہ جب انسٹیکس میکنزم چل جائے اور ایران سے متعلق مالیاتی لین دین گردش میں آئے تو دنیا پر مسلط امریکہ مالی نظام پیچھے رہے گا اور انسٹیکس میکنزم میں مزید بہتری آجائے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاس

ی