امریکی پابندیاں ایران سوئس تعلقات پر بے اثر ثبات ہوں گی

تہران، 20 جون، ارنا - صنعتی مواد تیار کرنے والی سوئس کمپنی (MATISA) کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یہ کمپنی امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی.

یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ''فرانز میسریلی'' نے تہران میں ایران کی ریلوے اتھارٹی کے ساتھ 6 سے 9 ہیوی مشنری تیار کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ سوئٹزر لینڈ کا یہ ریکارڈ ہے کہ گزشتہ یک صدی سے عالمی اور علاقائی تنازعات میں غیرجانبدرانہ مؤقف پر قائم رہا ہے اور آج ہم امریکی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر ایران میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے.

ماتیسا کمپنی کے سربراہ نے ایران کے ساتھ ریلوے شعبے میں طے پانے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ٹرانسپورٹیشن شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے ہم ریلوے سرگرمیوں سے متعلق تکنیکی اور تربیتی مراکز کے قیام پر کام کریں گے.

اس موقع پر ایرانی ریلوے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے امور بنیادی ڈھانچہ نے کہا کہ سوئس کمپنی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی مالیت 20 ملین یورو ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها