فٹ بال غیرمتوقع لمحات سے بھرپور ہے: ہیڈکوچ ایرانی ٹیم

کازان، 20 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے پرتگالی ہیڈکوچ کارلوس قیروز نے ورلڈکپ کے دوسرا میچ اسپین کے ساتھ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بال غیرمتوقع لمحات سے بھرپور ہے.

کارلوس قیروز نے کہا کہ خوش قسمتی سے قومی ٹیم کے کھیلاڑی پُراعتماد نظر آرہے ہیں اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ اسپین جیسی پیشہ ورانہ اور اچھی ٹیم کے خلاف کھیلنے جارہے ہیں.

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم سب فاتح اور کامیاب ہیں کیونکہ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینا، فٹبال سے لطف اندوز ہونے کیلیے ایک منفرد موقع ہوتا ہے.

ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہماری ٹیم نے کامیابی کے مقصد سے روس میں 2018 ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے اور ہر حال میں اسپین کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہمارے لیے کامیابی ہے.

2018 فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

یاد رہے کہ ایران نے فٹ بال ورلڈکپ کے پہلے میچ میں مراکش کو 1-0 سے ہرادیا تھا اور آج روسی شہر کازان میں ہسپانوی ٹیم کے خلاف دوسرا میچ کھیلنے کے لئے پُرعزم ہے.

ایران کا تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها