پاکستان میں ایرانی قونصل جنرل کو شاندار خدمات پر اعلی اعزاز

اسلام آباد، 14 جون، ارنا - پاکستان میں تعینات ایران کے قونصل جنرل 'محمد رفیعی' کی پاک ایران تعلقات کے فروغ میں شاندار خدمات پر انہیں میڈل سے نوازا گیا.

تفصیلات کے مطابق، محمد رفیعی بطور قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تعینات ہیں.

پاک ایران مشترکہ ایوان تجارت نے گزشتہ دنوں ایرانی قونصل جنرل کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں سابق وزیراعلی 'عبدالقدوس بزنجو' سمیت اعلی سیاسی اور اقتصادی رہنماؤں نے شرکت کی.

اس موقع پر بلوچستان صوبے کے سابق وزیر اعلی نے محمد رفیعی کو پاک ایران تعلقات کے فروغ بالخصوص اقتصادی روابط کو بڑھانے میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر انھیں اعلی اعزاز سے نوازا.

سابق وزیراعلی نے ایرانی قونصل جنرل کے علاوہ ایرانی قونصلٹ کے تین سفارتکاروں کو بھی اعزاز سے نوازا جنہوں نے صوبہ بلوچستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ دینے قابل قدر کوششیں کی ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی