ممالک کی جغرافیائی سالمیت کا احترام ہماری پالیسی کا اہم جز ہے: ایرانی افواج

تہران، 14 جون، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کا احترام اسلامی جمہوریہ ایران کی فیصلہ سازی کا اہم جز ہے.

بریگیڈیر جنرل ''ابوالفضل شکارچی'' نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ترکی کے ایک اعلی عہدیدار کے اس دعوے کو مسترد کردیا جس کے مطابق ایران، شمالی عراق میں ترکی کے فوجی آپریشن کی حمایت کرتا ہے.

ایرانی ترجمان نے ترک عہدیدار کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسداد دہشتگردی کے اقدامات کی حمایت کرنے کے ساتھ کسی تیسرے ملک میں فوجی مداخلت وہ بھی اس ملک کی اجازت کے بغیر، غیرقانونی اور بلاجواز سمجھتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود گزشتہ چار دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے اس کے باجود ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کسی ملک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی کی حمایت نہیں کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی