ایران، روس، عراق اور شام کی مشترکہ سیکورٹی نشست کا انعقاد

بغداد، 14 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، روس، عراق اور شام کے اعلی فوجی حکام کی موجودگی میں چارفریقی سیکورٹی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، چارفریقی نشست میں داعش سمیت تمام دہشتگردوں کے خلاف باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا.

اس نشست کا انعقاد عراقی دارالخلافہ بغداد میں ہوا جس میں عراق کے چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی، ملٹری آپریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر یاراللہ سمیت اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور شام کے فوجی نمائندے شریک تھے.

عراق میں ایران کے دفاعی اتاشی بریگیڈیر 'مصطفی مرادیان' نے اس موقع پر کہا کہ حساس معلومات کے تبادلے بالخصوص داعش اور دیگر تکفیری عناصر کے خلاف آپریشن میں عراقی فورسز کو معلومات کی فراہمی کو مزید بڑھانے پر اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس مشترکہ مرکز کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے کسی بھی تعاون کے لئے آمادہ ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چار فریقی اینٹلی جنس مرکز کا قیام 2015 کو عمل میں لایا گیا اور اس مرکز میں ایران، روس اور شام کے دفاعی اتاشی شامل اور اس کی صدارت عراق کی چیف ملٹری اینٹلی جنس کرتے ہیں.

اس نشست کے موقع پر شرکا نے سیکورٹی اور اینٹلی جنس شعبوں میں حالیہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی