ایران اقوام متحدہ کی سماجی معاشی کونسل کا رکن بن گیا

نیو یارک، 14 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران 16 سال بعد اقوام متحدہ کی سماجی اور معاشی کونسل (ECOSOC) کا منتخب رکن بن گیا.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایران بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے سماجی معاشی کونسل کا نیا رکن بن گیا.

ایشین گروپ کی ووٹنگ میں ترکمانستان نے 181، ایران 175، پاکستان 175 اور سعودی عرب نے 170 ووٹ حاصل کئے اور ان ممالک کو اقوام متحدہ کی سماجی معاشی کونسل میں سیٹیں مل گئیں.

اسلامی جمہوریہ ایران آخری بار سنۃ 2001 سے 2003 تک اس کونسل کے پانچ رکن ممالک میں شامل رہا تھا.

سماجی معاشی کونسل کی ذمے داری اقوام متحدہ کے 14 اداروں کے سماجی اور اقتصادی معاملات کو دیکھنا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

اجتماعی