ایران نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر رپورٹ شائع کردی

تہران، 14 جون، ارنا - ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ریسرچ سنٹر نے امریکہ میں انسانی حقوق سے متعلق سنگین جرائم سے متعلق 47 صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کردی ہے.

اس رپورٹ میں دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکی فوجی کاروائیوں میں انسانی حقوق کی سنگین واردات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہوئے امن و امان کو خراب کرنے میں بھی ملوث ہے جس کی وجہ سے علاقائی ممالک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے.

رپورٹ میں دنیا میں مستقل اور آزاد ممالک میں امریکہ کی کھلی جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس جارحیت سے ہزاروں بے گناہ انسانوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور اربوں ڈالر ان ممالک کی اقتصاد اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے جس کا ذمہ دار امریکی حکومت کی جارحیت پر مبنی پالیسیاں ہیں

ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں اور پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنی استعماری پالیسی جاری رکھتے ہوئے دوسرے ممالک پر بھی ایران کےساتھ تجارتی روابط نہ رکھنے پر دباؤ ڈال رہا ہے جو ایک ظالمانہ اقدام ہے.

رپورٹ میں امریکہ میں سیاہ فاموں کی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے معاشرے کے ہر شعبے میں خاص طور پر جوڈیشل ،شہریت ، تعلیم اور اعلی عہدوں میں سیاہ فاموں کے برابر میں سفید فاموں کو ترجیح دی جارہی ہیں.

اس رپورٹ مین سیاہ فاموں پر سفید فام پولیس کی پرتشدد کاروائیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے امریکہ کے معاشرے میں بے چینی اور بد اعتمادی واضح طور پر دیکھائی دیتی ہے.

رپورٹ کے مطابق، سوویت یونین کے خاتمے کے بعد امریکہ نے جارحانہ اور جبر کے ذریعے سے دنیا میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی جاری رکھی ہوئے ہے.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی