کینیڈا کی ایران مخالف قرارداد پر ایرانی دفترخارجہ کا شدید رد عمل

تہران، 14 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کینیڈین پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کئے جانے والی ایران مخالف قرارداد کو غیرتعمیری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے.

دفتر خارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں کینیڈین پارلیمنٹ کی اس قرار داد کی شدید مذمت کی ہے جس میں نہ صرف ایران کے ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا بلکہ ایران کے عسکری اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین قرارداد کی منظوری کے لئے ابھی حتمی مراحل طے نہیں ہوئے تو ہم اسے پاس کرد گئی تو یہ کینیڈا کی بڑی اسٹریٹجک غلطی ہوگی.

بہرام قاسمی نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین پارلیمنٹ کے اس اقدام سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ ایران کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں سے لاعلم ہے.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کینیڈین حکومت خطے کی حساس صورتحال اور انسداد دہشتگردی سے متعلق ایران کی شفاف پالیسی کو سمجھتے ہوئے ایسی منفی قراردادوں کو منظور ہونے سے روکے گی.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی