رواں سال حج میں 85 ہزار سے زائد ایرانی زائرین کی شرکت متوقع

تہران، 13 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کے موقع پر 85200 ایرانی زائرین شریک ہوں گے.

یہ بات 'حمید محمدی' نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اس سال 85200 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ گزشتہ دو سالوں سے ساڑھے تیرہ لاکھ ایرانی شہری حج کے لئے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں.

انہوں نے مزید بتایا کہ 85 ہزار سے زائد ایرانی زائرین کو 583 کاروان اور 20 ہوائی اڈوں کے ذریعے لے جایا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ حج کی سیکورٹی کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 18 جولائی کو شروع ہوگا جو 15اگست تک جاری رہے گا.

ياد رہے کہ گزشتہ سال کے حج کے لئے 600کاروانوں پر مشتمل ساڑھے 86 ہزار ايرانی شہريوں نےحج کی سعادت حاصل کی جن ميں 40260 مرد اور 40336 خواتين شامل تھے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها