نائیکی کمپنی ایران سے معافی مانگے: ہیڈکوچ ایرانی فٹبال ٹیم

تہران، 13 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ نے امریکی جوتاساز کمپنی نائیکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کا بہانہ بنا کر ایرانی کھیلاڑیوں کو جوتا فراہم نہ کرنے پر ایرانی قوم سے معافی مانگے.

یہ بات 'کارلوس قیروز' نے بدھ کے روز ماسکو میں اسکائی سپورٹ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے امریکی پابندیوں کا بہانہ بنا کر ایرانی فٹبالرز کو جوتے فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا.

یاد رہے کہ اس وقت ایرانی فٹ بال ٹیم آئندہ روز شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں روس میں ہے.

اس فیصلے سے ایرانی کوچ کارلوس قیروز نے بین الاقوامی فٹ بال تنظیم فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لے.

انہوں نے کہا کہ نائیکی کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ باضابطہ طور پر ایرانی قوم سے معافی مانگے کیونکہ اس نے 23 ایرانی کھیلاڑیوں کو جوتا فراہم نہ کرنے سے متعلق مضحکہ خیز اور بیوقوفانہ فیصلہ اٹھایا ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

ورزشی