ایرانی خاتون ہیڈکوچ دنیا کے پہلے نمبر پر آگئیں

تہران، 13 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 19 خواتین فٹ بال ٹیم کی ہیڈکوچ 'کتایون خسرویار' امریکی ویب سائٹ کے سروے میں دنیا کی بہترین خاتون ہیڈکوچ کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئیں.

امریکہ کی خواتین فٹ بال ٹیم کی ویب سائیٹ Womens Soccer United ) ) نے پہلی بار دنیا کی سب سے بہترین خاتون ہیڈکوچز کی فہرست جاری کردی جس میں ایرانی خاتون 'کتایون خسرویار' نے 57 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر آگئیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 'کتایون خسرویار' امریکہ میں پیدا ہوئیں اور وہ 17 برس تک وہاں رہیں.
ایرانی خاتون ہیڈکوچ اس سے پہلے ایرانی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی رکن تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے کوچنگ کا عہدہ سنبھالا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها