ورلڈکپ میں ہماری اصل ذمے داری ایران کی عزت افزائی ہے: ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ

ماسکو، 13 جون، ارنا - ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا ہے کہ 2018 ورلڈکپ میں ہماری اصل ذمے داری ایران کی عزت افزائی ہے.

یہ بات 'کارلوس قیروز' نے منگل کے روز ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹیم مراکش کے خلاف میچ کے لئے مکمل تیار ہے.
قیروز نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایرانی قوم کو ضمانت دے رہے ہیں کہ قومی فٹ بال ٹیم روس میں منعقد ہونے والے 2018 ورلڈ کپ مقابلوں میں فتح حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں ہماری اصل ذمے داری ایران کی عزت افزائی ہے لہذا ہمیں امید ہے کہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرسکیں گے.
یاد رہے کہ گروپ بی میں اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

ورزشی