فٹ بال ورلڈکپ کے میچوں کو ایرانی سنیما میں دیکھایا جائے گا

تہران، 13 جون، ارنا - ایران کی فلم انڈسٹری کی اعلی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ایرانی قومی ٹیم اور ان کے حریفوں کے میچوں کے علاوہ سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلوں کو سنیما میں دیکھایا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق، 15 جون کو ایران اور مراکش، 20 جون کو ایران اور سپین اور 25 جون کو ایران و پرتگال کے درمیان میچوں کو لائیو طور پر سنیما میں دیکھایا جائے گا.
ایران کی فلم انڈسٹری کی اعلی کونسل کے فیصلے کے مطابق، سیمی فائنل مقابلوں کو 13 اور 14 جولائی اور فائنل کے مقابلوں کو 16 جولائی کو لائیو طور پر ایرانی سنیما میں دیکھایا جائے گا.
یاد رہے کہ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کے لیے ٹیموں کے ڈراز مکمل ہو گئے. 14 جون کو گروپ اے کی میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا.
گروپ بی میں اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.
پروگرام کے مطابق، ایرانی ٹیم 15 جون کو اپنا پہلا میچ مراکش کے خلاف کھیلے گی. دوسرا میچ 20 جون کو ہسپانوی ٹیم کے خلاف ہوگا اور تیسرا میچ 25 جون کو پرتگال کے ساتھ ہوگا.
9393٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

ورزشی