فرانس میں یرغمال بنانے کے واقعے پر ایران کا ردعمل

تہران، 13 جون، ارنا - فرانس میں یرغمال بنانے کے ایک واقعہ پیش آنے کے بعد مرکزی ملزم نے پولیس سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کا ایرانی سفارتخانے کے ساتھ رابطہ کروایا جائے جس پر حکومت ایران نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ فرانسیسی پولیس کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانی جانوں کی اہمیت کے پیش نظر فرانسیسی حکام کی درخواست کی صورت میں ایرانی سفارتخانے کسی بھی تعاون کی فراہمی پر آمادہ ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں گزشتہ روز ایک مسلح شخص نے شہریوں کو یرغمال بنالیا.
ذرائع نے بتایا کہ یرغمال بنانے والے تین تھے جن میں سے ایک ملزم پولیس آپریشن کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.
فرانس پولیس نے کہا کہ اس واقعے کی نوعیت دہشتگردی ہونے کا امکان کم ہے.
9393٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی