ایران کیساتھ معاشی تعاون کو بڑھائیں گے: سویڈش سفیر

کرمانشاہ، 12 جون، ارنا - ایران میں تعینات خاتون سویڈش سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور سویڈن کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ان کا ملک مستقبل میں معاشی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے.

یہ بات 'ہیلینا سانگلینڈ' نے ارنا کے نمائندے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران اور سویڈن کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات گزشتہ 2 برسوں سے اب تک مزید بہتر ہو چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے2015 میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا.

سویڈش سفیر نے کہا کہ 2 ہفتے بعد ایران اور سویڈن کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع کے لیے 7واں مشترکہ اقتصادی کمیشن منعقد کیا جائے گا.

انہوں نے ایران اور سوئد کے درمیان باہمی سماجی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دونوں ممالک اگلے مہینے تہران میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کریں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها