ایران، آرمینیا کو گیس برآمدات میں اضافہ کرے گا

تہران، 12 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے آرمینیا کو گیس برآمدات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے آرمینیا کا ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا.

یہ بات ایران کی قومی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر برائے عالمی امور' بہزاد بابازادہ' نے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا یریوان کی تھرمل پاور کمپنی ایران سے گیس درآمدات کی شرح کو ایک ملین سے ایک ملین اور 600 ہزار میٹر کیوبک میٹر گیس تک اضافہ کرنا چاہتی ہے.
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے ایک آرمینیائی وفد ایران کا دورہ کریں گے جس کا مقصد گیس کی قیمت پر گفتگو اور ایران کو برآمدات کاجائزہ لینا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها