ایران میں قطر کے نئے سفیر کی تعیناتی

دوحہ، 12 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں قطر کے نئے سفیر ''محمد حمد سعد الفہید الہاجری'' کو تعینات کر دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے منگل کے روز ایران میں نئے سفیر کی تعطیناتی کے حکم پر دستخط کردئے.

محمد حمد سعد الفہید جلد تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے.

قطر کے منتخب سفیر الہاجری برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ اس سے پہلے یمن، لیبیا اور یونان میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں.

ایران میں قطر کے موجودہ سفیر علی حمد علی محمد السلیطی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں جس کے بعد قطری حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے.

یاد رہے کہ قطر نے 2015 کو ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے سے متعلق ریاض حکومت کے ساتھ یکجہتی کے لئے ایران سے اپنا سفیر بلالیا تھا تاہم اس واقعے کے 18 مہینے کے بعد قطر نے اپنا سفیر دوبارہ ایران بھیج دیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی