جرمنی کی آٹو مینوفیکچرز یونین ایران کیساتھ تعاون کرنے خواہش مند

تہران، 12 جون، ارنا - جرمنی کی آٹو مینوفیکچرز یونین کے صدر نے کہا ہے کہ ہم ایران میں اپنی مینوفیکچرز مصنوعات تیار کرنے کے خواہش مند ہیں تاہم اس حوالے سے یورپی یونین کی نئی پالیسی کے انتظار میں ہیں.

یہ بات 'ولفڈ شفر' نے پیر کے روز ایران میں تیسری بین الاقوامی مشین ٹول نمائش میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گقتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحفظ کے لئے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کیا جائے.
انہوں نے بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو جاری رکھیں گے اور توقع کی جارہی کہ یورپی یونین اس حوالے سے ایران کی حمایت کرے گی.
اس موقع ایرانی عھدیدار 'محمد رئوف قادری' نے ایسی موثر نمایشوں کے انعقاد کو ملکی ترقی کے نمایان عناصر میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مشین ٹول نمائش ایران کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ایک اہم موقع ہوسکتی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها