جگر کی پیوندکاری، ایرانی اور پاکستانی سرجنز نے 7 کامیاب آپریشنز کئے

اسلام آباد، 12 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے سرجنز نے کراچی میں ایک مشترکہ پروگرام کے تحت جگر کی پیوند کاری کے سات کامیاب آپریشنز کئے.

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں گزشتہ ہفتے، سات جگر کے مریضوں کے کام یاب ٹرانسپلانٹ کیے گئے.

یہ ٹرانسپلانٹ سرجری ایران کے شہر 'شیراز' سے آئے ہوئے سرجنز اور ایس آئی یو ٹی کے سرجنز نے مشترکہ طور پر سرانجام دیں.

تمام ٹرانسپلانٹ مفت کیے گئے جس کی بنیاد ایس آئی یو ٹی کا فلسفہ ہے کہ مریض کا علاج مفت اور عزت نفس کے ساتھ کیا جاتا ہے.

یہ مریض عمومی طور پر جگر کے ٹرانسپلانٹ کے اخراجات کی خطیر رقم برداشت کرنے سے قاصر تھے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیراز ٹرانسپلانٹ مرکز خطے میں موجود جگر کی پیوندکاری کے سب سے بڑے مراکز شامل ہے.

ایرانی سرجنز کی پاکستان میں آمد کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

علمی