7 سالہ ایرانی لڑکی نے قرآن حفظ کرلیا

شہر ری، 12 جون، ارنا - ایران کے علاقے 'شہر ری' سے تعلق رکھنے والی 'ضحا میوند' نے 7 سال کی عمر میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرلی.

یہ بات شہر ری میں واقع روحانی پیشوا حضرت عبدالعظیم (ع) کے روضے پر دارالقرآن کے سربراہ حجت اللہ میرزایی نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ دارالقرآن میں حفظ قرآن کا کورس رکھا گیا تھا جس میں معمول کے مطابق ایک یا ڈیڑھ پارہ حفظ کیا جاتا تھا جبکہ ضحا میوند نے ہر کورس میں پانچ پارے حفظ کئے.

انہوں نے کہا کہ ضحا میوند اتنی ذہین اور پُرعزم تھیں کہ انھوں نے صرف 18 مہینوں کے دوران پورے قرآن کو حفظ کرلیا.

کم سن ایرانی حافظہ کی والدہ مریم نعمت الہی نے اپنی بیٹی کی صلاحیت اور پورے قرآن حفظ کرنے پر فخر محسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضحا نے دو سال کی عمر میں بھی قرآنی آیات بالخصوص آیۃ الکرسی کو بڑی آسانی حفظ کرلیا تھا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

فرهنگی