غیر ملکی ریلوے کمپنیاں ایران کیساتھ اپنے معاہدوں پر قائم ہیں: ایرانی عہدیدار

تہران، 11 جون، ارنا – ایرانی ریلوے لائن کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ امریکی دباوں کے باوجود ریلوے ٹرانسپورٹ شعبے سے متعلقہ غیرملکی کمپنیاں ایران میں اپنے معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے پر عزم ہیں.

یہ بات 'حسین عاشوری' نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ دستخط ہونے والے معاہدوں کے عمل پر بے بس نہیں کیونکہ پابندیوں کا مسئلہ ایک نیا مسئلہ نہیں ہے.

عاشوری نے کہا کہ اب ریلوے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ بعض غیرملکی کمپنیاں ایرانی کمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے پر عزم ہیں.

انہوں نے روس کی جانب سے 6 ہزار وینگین کی تعمیر کی فنانسنگ کی فراہمی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال تک روسی کمپنی کی شراکت داری کے ساتھ اس معاہدہ مکمل ہوجائے گا.

انہوں نے کہا کہ چھٹویں عالمی ریلوے ٹرانسپورٹ نمائش کا 19 سے 22 جون تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جائے گی جس میں 90 سے زائد غیر ملکی اور 200 ملکی کمپنیاں شریک ہوں گی.

انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں جرمنی، چین، روس، لاتویا، اسپین، ترکی، جمہوریہ چیک اور آسٹریا شریک ہوں گے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

اقتصادی