ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات سے امریکہ دنیا میں تنہائی کا شکار ہے

نیو یارک، 11 جون، ارنا - امریکی قومی سلامتی کونسل کے سابق رکن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے یکطرفہ رویے سے امریکہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے جبکہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی نے اس تنہائی میں مزید اضافہ کیا.

یہ بات 'رابرٹ مالی' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اور اتحادی ممالک پر تجارتی ٹیرف لگانے سے دنیا میں امریکی تنہائی میں مزید اضافہ ہوا ہے.

سنیئر امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کے خلاف ٹرمپ کے منفی اقدامات کسی سے پوشید نہیں جبکہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں اور انہوں ںے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے بھی اہم اقدامات کئے ہیں.

انہوں نے مزید کہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی علیحدگی کے بعد یورپ نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے اچھی کوشش کی ہے لینک حقیقت یہ ہے کہ حکومتیں نجی کمپنیوں پر دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے دباؤ نہیں ڈال سکتیں.

انہوں نے کہا کہ یورپ، روس، چین اور بھارت نے اعلان کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور یہ سلسلہ جوہری معاہدے پر ایران پابند رہنے تک جاری رہے گا لہذا میرا نہیں خیال کہ نئی امریکی پابندیوں سے ایران پر دباؤ ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها