امام خمینی نے اقوام عالم کو القدس کے دفاع کیلئے متحد کیا: نائب شامی وزیرخارجہ

دمشق، 8 جون، ارنا - شام کے نائب وزیر خارجہ نے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس سے منصوب کرکے دنیا کی اقوام کو بیت المقدس کے دفاع کے لئے متحد کیا.

یہ بات 'فیصل مقداد' نے جمعہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ عالم یوم القدس کے دن کو منانے سے متعلق امام خمینی (رح) کے تاریخی فیصلے کی بدولت اقوام عالم مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور ان کے دفاع کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوگئے.

انہوں نے کہا کہ امام خمینی کو بڑا مقام حاصل ہے اور ہم بھی القدس کے پرچم کو سربلند رکھنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ بیت المقدس ان کے حقدار تک واپس ہونا چاہئے.

نائب شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ القدس شروع دن سے ہی ایک تاریخی اور مقدس شہر رہاہے جس کی حفاظت ناگزیر ہے تاہم اسرائیل بیت المقدس اور اس خطے کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے اور اپنی اس سازش کے لئے افسانے اور من گھڑت کھانی بنارہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ قدس کا تعلق ہیشہ فلسطین سے ہے اور یہاں مسلم اور عیسائیوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کھلی فضا فراہم ہونی چاہئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

سیاسی