پاکستانی تجزیہ کار کا امام خمینی(رح) کو خراج تحسین

اسلام آباد، 7 جون، ارنا - پاکستانی سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ مرحوم امام خمینی(رح) نے اپنی عظیم جدوجہد سے اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب لایا اور پورے ملک کو اسلامی فلاح و بہبود کی ریاست میں تبدیل کیا.

یہ بات پاکستان میں میاسک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبداللہ حمید گل نے ارنا کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) کی شخصیت نے نا صرف خطے بلکے پوری مسلم دنیا اور امت مسلمہ کو متاثر کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(رح) نے سامراجی اور صیہونی طاقتوں کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی(رح) نے اپنی شخصیت اور تعلیمات سے مسلم امہ کے درمیان یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کے حوالے سے بھی بہت اہم اور ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها