ایرانی موسیقی دنیا میں منفرد ہے: یونانی عہدیدار

تہران، 29 مئی، ارنا - یونان ہلنیک فاؤنڈیشن کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایرانی موسیقی دنیا میں منفرد حیثیت رکھتی ہے.

یہ بات انہوں نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایران اور یونان کی ثقافت اور تاریخ کے اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یونان کی دوستی قدیم زمانے سے چلی آرہی ہے اور دونوں ممالک مشرقی اور مغربی تہذیبوں کی نمائندگی کرتے ہیں.

ایران میں منعقد ہونے والے فجر فلم فیسٹیول کی اہمیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونان میں بننے والی معروف فیلمیں فجر فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں.

ایران اور یونان کے درمیان ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا دونوں ممالک کی روابط اچھی سمت پر جاری ہے.

ایران کی سیاحتی اور تاریخی مکانات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے تاریخی اور ثقافتی شہر اصفہان ، شیراز کرمان اور یزد دنیا کے قدیم شہروں میں شمار ہوتے ہیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها