ایرانی پروفیسر کیلئے جاپان کا اعزازی ایوارڈ

تہران، 30 اپریل، ارنا – جاپانی حکومت نے ایران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسر 'رضا یوسفی' کو سورج، روشنی اور پھول نامی اعلی ایوارڈ سے نوازا ہے.

تہران میں واقع جاپانی سفارتخانے کے مطابق، جاپانی حکومت کی جانب سے 140 غیرملکی شخصیات کے لئے 2018 اعزازی تمغے اور ایوارڈز دیے گئے.

ان شخصیات میں ایرانی پروفیسر رضا یوسفی بھی جاپان کے اعلی اعزازی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے.

یوسفی اس سے پہلے جاپان کے گریجویٹ اسکول کے سربراہ تھے.

پروفیسر یوسفی نے ایران اور جاپان کے درمیان مشترکہ تعلیمی تعلقات کو فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں.

9393*2784**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها

فرهنگی