امریکہ نے 5 ایرانی اداروں پر پابندی عائد کر دی

تہران، 6 جنوری، ارنا - امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے سلسلے کو مزید بڑھاتے ہوئے 5 ایرانی اداروں پر پابندی عائد کر دی گئی.

شہید خرازی انڈسٹریز، شہید سنی خانی انڈسٹریز، شہید مقدم انڈسٹریز، شہید اسلامی ریسرچ سینٹر اور شہید شوشتری انڈسٹریز پرامریکہ میں 13382 کے تحت پابندی لگا دی گئی.

اس کے نتیجے میں ان تمام اداروں کے امریکہ میں اثاثت منجمند ہو گئے اور امریکی شہری ان اداروں کے ساتھ کسی طرح کا لین دین نہیں کر سکتے.

اس کے علاوہ دیگر ممالک کے ادارے یا وہ افراد جو ان اداروں کے ساتھ کسی طرح کی مالیاتی لین دین کی ڈیل کرنا چاہیں گے وہ بھی ان اداروں کے اثاثے منجمند ہونے کی وجہ سے کوئی ڈیل نہیں کر سکیں گے.

271**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@



برچسب ها